Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4731 (سنن النسائي)

[4731]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ،قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمٌ،عَنْ سِمَاكٍ،ذَكَرَ أَنَّ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ،أَخْبَرَہُ،عَنْ أَبِيہِ: أَنَّہُ كَانَ قَاعِدًا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ يَقُودُ آخَرَ بِنِسْعَةٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،قَتَلَ ہَذَا أَخِي. فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَقَتَلْتَہُ؟)) قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،لَوْ لَمْ يَعْتَرِفْ،أَقَمْتُ عَلَيْہِ الْبَيِّنَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ قَتَلْتُہُ. قَالَ: ((كَيْفَ قَتَلْتَہُ؟)) قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَہُوَ نَحْتَطِبُ مِنْ شَجَرَةٍ،فَسَبَّنِي،فَأَغْضَبَنِي،فَضَرَبْتُ بِالْفَأْسِ عَلَی قَرْنِہِ،فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((ہَلْ لَكَ مِنْ مَالٍ تُؤَدِّيہِ عَنْ نَفْسِكَ؟)) قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،مَالِي إِلَّا فَأْسِي وَكِسَائِي،فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَتُرَی قَوْمَكَ يَشْتَرُونَكَ؟)) قَالَ: أَنَا أَہْوَنُ عَلَی قَوْمِي مِنْ ذَاكَ،فَرَمَی بِالنِّسْعَةِ إِلَی الرَّجُلِ. فَقَالَ: ((دُونَكَ صَاحِبَكَ)). فَلَمَّا وَلَّی قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنْ قَتَلَہُ فَہُوَ مِثْلُہُ))،فَأَدْرَكُوا الرَّجُلَ فَقَالُوا: وَيْلَكَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنْ قَتَلَہُ فَہُوَ مِثْلُہُ)) فَرَجَعَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،حُدِّثْتُ أَنَّكَ قُلْتَ إِنْ قَتَلَہُ فَہُوَ مِثْلُہُ،وَہَلْ أَخَذْتُہُ إِلَّا بِأَمْرِكَ. فَقَالَ: ((مَا تُرِيدُ أَنْ يَبُوءَ بِإِثْمِكَ،وَإِثْمِ صَاحِبِكَ)) قَالَ: بَلَی. قَالَ: ((فَإِنْ ذَاكَ)). قَالَ: ذَلِكَ كَذَلِكَ

حضرت وائل رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک آدمی ایک دوسرے آدمی کو تندی (چمڑے کی رسی) کے ساتھ کھینچتا ہوا آیا اور کہنے لگا: اللہ کے رسول! اس نے میرے بھائی کو قتل کر دیا ہے۔رسول اللہﷺ نے اس (دوسرے آدمی) سے پوچھا: ’’کیا تو نے اسے قتل کیا ہے؟‘‘ پہلا آدمی کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! اگر یہ نہ مانے تو میں گواہ پیش کروں گا۔دوسرے آدمی نے کہا: ہاں،میں نے اسے قتل کیا ہے۔آپ نے فرمایا: ’’کیسے قتل کیا؟‘‘ اس نے کہا: میں اور وہ ایک درخت سے ایندھن کے لیے لکڑیاں کاٹ رہے تھے۔اس نے مجھے گالی دے کر غصہ دلا دیا تو میں نے کلہاڑا اس کے سر کی چوٹی پر دے مارا۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’کیا تیرے پاساتنا مال ہے جو تو اپنی جان بچانے کے لیے ادا کرے؟‘‘ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس تو میرے کلہاڑے اور میری چادر کے سوا کچھ نہیں۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’کیا خیال ہے تیری قوم تجھے خرید لے گی؟ (تیری دیت دے کر تجھے بچا لے گی؟)‘‘ اس نے کہا: میں اپنی قوم کے نزدیک اس سے کم مرتبہ ہوں۔آپ نے اس کی رسی پہلے آدمی کی طرف پھینک دی اور فرمایا: ’’لو اپنے قاتل کو سنبھالو۔‘‘ جب وہ پیٹھ پھیر کر چلا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اگر اس نے اسے قتل کر دیا تو یہ بھی اس جیسا ہی ہوگا۔‘‘ لوگ جا کر اس آدمی کو ملے اور کہا: تجھ پر افسوس! رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے: ’’اگر اس نے اسے قتل کر دیا تو وہ اس جیسا ہی ہوگا۔‘‘ وہ آدمی واپس رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ نے فرمایا ہے: ’’اگر اس (میں) نے اسے قتل کر دیا تو یہ بھی اس جیسا ہی ہوگا۔‘‘ حالانکہ میں نے تو اسے آپ کے فرمان سے پکڑا ہے۔آپ نے فرمایا: ’’کیا تو نہیں چاہتا کہ یہ شخص تیرا اور تیرے مقتول کا گناہ سمیٹ لے۔(تمھارے گناہوں کی معافی کا سبب بن جائے؟)‘‘ اس نے کہا: کیوں نہیں،پھر کہا: اگر یہ بات ہے تو میں معاف کر دیتا ہوں۔آپ نے فرمایا: ’’یہ اسی طرح ہے جس طرح میں نے کہا،یعنی وہ تیرے اور تیرے مقتول کے گناہ اٹھائے گا۔‘‘