Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4733 (سنن النسائي)

[4733]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمَّادٍ،عَنْ أَبِي عَوَانَةَ،عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ سَالِمٍ،عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ،أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُمْ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ قَتَلَ رَجُلًا،فَدَفَعَہُ إِلَی وَلِيِّ الْمَقْتُولِ يَقْتُلُہُ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ لِجُلَسَائِہِ: ((الْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ)) قَالَ: فَاتَّبَعَہُ رَجُلٌ،فَأَخْبَرَہُ،فَلَمَّا أَخْبَرَہُ تَرَكَہُ. قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُہُ يَجُرُّ نِسْعَتَہُ حِينَ تَرَكَہُ يَذْہَبُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِحَبِيبٍ فَقَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَشْوَعَ قَالَ: وَذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ الرَّجُلَ بِالْعَفْوِ

حضرت وائل رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے ایک آدمی کو قتل کر دیا تھا۔آپ نے اسے مقتول کے ولی کے سپرد فرمایا دیا کہ (چاہے تو) قتل کر دے۔پھر نبی کریمﷺ نے اپنے ہم نشینوں سے کہا: ’’قاتل مقتول دونوں آگ میں جائیں گے۔‘‘ ایک آدمی اس کے پیچھے گیا اور اسے آپ کے فرمان کی خبر دی۔جب اس نے اس کو یہ بتایا تو اس نے اسے چھوڑ دیا۔جب اس نے چھوڑا تو میں نے دیکھا کہ وہ رسی گھسیٹتے ہوئے بھاگا جا رہا تھا۔[فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِحَبِیْبٍ فَقَالَ… الخ] میں نے یہ روایت حبیب سے بیان کی تو اس نے کہا: مجھ سے سعید بن اشوع نے بیان کیا کہ نبیﷺ نے اس آدمی کو معاف کرنے کا حکم دیا۔