Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4734 (سنن النسائي)

[4734]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ،قَالَ: حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَوْذَبٍ،عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،أَنَّ رَجُلًا أَتَی بِقَاتِلِ وَلِيِّہِ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((اعْفُ عَنْہُ)) فَأَبَی. فَقَالَ: ((خُذِ الدِّيَةَ)) فَأَبَی. قَالَ: ((اذْہَبْ فَاقْتُلْہُ،فَإِنَّكَ مِثْلُہُ)) فَذَہَبَ فَلُحِقَ الرَّجُلُ،فَقِيلَ لَہُ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((اقْتُلْہُ فَإِنَّكَ مِثْلُہُ)) فَخَلَّی سَبِيلَہُ،فَمَرَّ بِي الرَّجُلُ وَہُوَ يَجُرُّ نِسْعَتَہُ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص اپنے رشتہ دار کے قاتل کو پکڑ کر رسول اللہﷺ کے پاس لایا تو نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’اسے معاف کر دے۔‘‘ اس نے انکار کیا۔آپ نے فرمایا: ’’دیت لے لو۔‘‘ اس نے پھر انکار کیا۔آپ نے فرمایا: ’’جا پھر اسے قتل کر دے۔تو بھی اس جیسا ہی ہے۔‘‘ وہ اسے لے گیا۔پیچھے سے کوئی آدمی اسے جا کر ملا اور کہا: رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے: ’’اسے قتل کر دے تو تو بھی اس جیسا ہی ہوگا۔‘‘ تو اس نے اسے چھوڑ دیا۔وہ آدمی (قاتل) میرے پاس سے گزرا اس حال میں کہ وہ رسی گھسیٹتا ہوا بھاگا جا رہا تھا۔