Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4735 (سنن النسائي)

[4735]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَقَ الْمَرْوَزِيُّ،قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ،عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْمُہَاجِرِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَيْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ،أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ ہَذَا الرَّجُلَ قَتَلَ أَخِي،قَالَ: ((اذْہَبْ فَاقْتُلْہُ كَمَا قَتَلَ أَخَاكَ)). فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ: اتَّقِ اللہَ،وَاعْفُ عَنِّي،فَإِنَّہُ أَعْظَمُ لِأَجْرِكَ،وَخَيْرٌ لَكَ وَلِأَخِيكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،قَالَ: فَخَلَّی عَنْہُ. قَالَ: فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَسَأَلَہُ،فَأَخْبَرَہُ بِمَا قَالَ لَہُ،قَالَ: فَأَعْنَفَہُ أَمَا إِنَّہُ كَانَ خَيْرًا مِمَّا ہُوَ صَانِعٌ بِكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،يَقُولُ: يَا رَبِّ،سَلْ ہَذَا فِيمَ قَتَلَنِي

حضرت بریدہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریمﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اس آدمی نے میرے بھائی کو قتل کر ڈالا ہے۔آپ نے فرمایا: ’’جا اسے قتل کر دے،جیسے اس نے تیرے بھائی کو قتل کیا ہے۔‘‘ وہ آدمی (قاتل) کہنے لگا: ’’اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور مجھے معاف کر دو۔اس سے تجھے بہت ثواب ملے گا۔اور یہ (معافی) تیرے اور تیرے بھائی کے لیے قیامت کے دن بہت اچھی ثابت ہوگی۔اس نے اسے چھوڑ دیا۔نبی کریمﷺ کو بتایا گیا۔آپ نے قاتل سے پوچھا تو اس نے مقتول کے وارث سے جو کہا تھا آپ کو اس کی خبر دی۔تو آپ نے اسے ڈانٹا (اور فرمایا:) ’’تیرا قتل ہو جانا اس سلوک سے بہتر تھا جو مقتول قیامت کے دن تجھ سے کرے گا۔وہ کہے گا: اے میرے رب اس سے پوچھیے کہ اس نے کس بنا پر مجھے قتل کیا تھا؟‘‘