Sunan Al-Nasai Hadith 4736 (سنن النسائي)
[4736] إسنادہ ضعیف
ابو داود (4494)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی،قَالَ: أَنْبَأَنَا عَلِيٌّ وَہُوَ بْنُ صَالِحٍ عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنْ ابنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ وَكَانَ النَّضِيرُ أَشْرَفَ مِنْ قُرَيْظَةَ وَكَانَ إِذَا قَتَلَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْظَةَ رَجُلًا مِنَ النَّضِيرِ قُتِلَ بِہِ،وَإِذَا قَتَلَ رَجُلٌ مِنَ النَّضِيرِ رَجُلًا مِنْ قُرَيْظَةَ أَدَّی مِائَةَ وَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ،فَلَمَّا بُعِثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَتَلَ رَجُلٌ مِنَ النَّضِيرِ رَجُلًا مِنْ قُرَيْظَةَ فَقَالُوا: ادْفَعُوہُ إِلَيْنَا نَقْتُلْہُ. فَقَالُوا: بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَتَوْہُ فَنَزَلَتْ: وَإِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُمْ بَيْنَہُمْ بِالْقِسْطِ [المائدة: 42] وَالْقِسْطُ: النَّفْسُ بِالنَّفْسِ،ثُمَّ نَزَلَتْ: أَفَحُكْمَ الْجَاہِلِيَّةِ يَبْغُونَ [المائدة: 50]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: بنو قریظہ اور بنو نضیر (دو یہودی قبیلے تھے۔) بنو نظیر،بنو قریظہ سے افضل شمار ہوتے تھے۔اگر بنو قریظہ میں سے کوئی آدمی بنو نضیر کے کسی آدمی کو قتل کر دیتا تو اسے قصاصاً قتل کر دیا جاتا تھا لیکن جب بنو نضیر کا کوئی شخص بنو قریظہ کے کسی آدمی کو قتل کرتا تو وہ سو وسق کھجور دے دیتا تھا۔جب نبی اکرمﷺ مبعوث ہوئے (مدینہ منورہ تشریف لائے) تو بنو نضیر کے ایک آدمی نے بنو قریظہ کے ایک آدمی کو قتل کر دیا۔بنو قریظہ نے مطالبہ کیا کہ قاتل ہمارے سپرد کرو تاکہ ہم اسے قتل کر دیں۔(ان کے انکار پر) بنو قریظہ نے کہا: ہمارے اور تمھارے درمیان نبی کریمﷺ فیصلہ فرمائیں گے۔وہ آپ کے پاس آئے تو یہ آیت اتری: وَ اِنْ حَکَمْتَ فَاحْکُمْ بَیْنَہُمْ بِالْقِسْطِ ’’اگر آپ فیصلہ فرمائیں تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ فرمائیں۔‘‘ اور انصاف یہی ہے کہ جان کے بدلے جان (مقتول کے بدلے قاتل کیا جائے)۔پھر یہ آیت اتری: اَفَحُکْمَ الْجَاہِلِیَّۃِ یَبْغُوْنَ ’’کیا یہ اب بھی جاہلیت کے فیصلے چاہتے ہیں؟‘‘