Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4737 (سنن النسائي)

[4737] إسنادہ ضعیف

ابو داود (3591)

انوار الصحیفہ ص 356

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ سَعْدٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا عَمِّي،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي،عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ،أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ: ((أَنَّ الْآيَاتِ الَّتِي فِي الْمَائِدَةِ الَّتِي قَالَہَا اللہُ عَزَّ وَجَلَّ)): فَاحْكُمْ بَيْنَہُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْہُمْ [المائدة: 42] إِلَی الْمُقْسِطِينَ [المائدة: 42] ((إِنَّمَا نَزَلَتْ فِي الدِّيَةِ بَيْنَ النَّضِيرِ وَبَيْنَ قُرَيْظَةَ وَذَلِكَ أَنَّ قَتْلَی النَّضِيرِ كَانَ لَہُمْ شَرَفٌ يُودَوْنَ الدِّيَةَ كَامِلَةً،وَأَنَّ بَنِي قُرَيْظَةَ كَانُوا يُودَوْنَ نِصْفَ الدِّيَةِ فَتَحَاكَمُوا فِي ذَلِكَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَنْزَلَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ ذَلِكَ فِيہِمْ،فَحَمَلَہُمْ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَلَی الْحَقِّ فِي ذَلِكَ فَجَعَلَ الدِّيَةَ سَوَاءً))

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سورئہ مائدہ کی آیات جن میں اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: فَاحْکُمْ بَیْنَہُمْ بِالْقِسْطِ اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ ’’آپ ان میں فیصلہ کریں یا نہ،(آپ کی مرضی ہے)… انصاف کرنے والوں کو (ہی پسند کرتا ہے)۔‘‘ یہ آیات بنو نضیر اور بنو قریظہ کے درمیان دیت کے جھگڑے کے بارے میں نازل ہوئیں اور وہ اس طرح کہ بنو نضیر کے مقتولین کو افضل خیال کیا جاتا تھا،اس لیے ان کی مکمل دیت (سو اونٹ) ادا کی جاتی تھی جب کہ بنو قریظہ کے مقتولین کی نصف دیت ادا کی جاتی تھی۔وہ اس بارے میں رسول اللہﷺ کے پاس فیصلہ لے گئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں یہ آیات نازل فرمائیں۔پھر رسول اللہﷺ نے ان کو اس بارے میں حق اختیار کرنے پر مجبور کیا اور آپ نے سب کی دیت برابر قرار دی۔