Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4738 (سنن النسائي)

[4738] إسنادہ ضعیف

ابو داود (4530)

انوار الصحیفہ ص 356

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ الْحَسَنِ،عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ،قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَالْأَشْتَرُ إِلَی عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ فَقُلْنَا: ہَلْ عَہِدَ إِلَيْكَ نَبِيُّ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ شَيْئًا لَمْ يَعْہَدْہُ إِلَی النَّاسِ عَامَّةً؟ قَالَ: لَا،إِلَّا مَا كَانَ فِي كِتَابِي ہَذَا،فَأَخْرَجَ كِتَابًا مِنْ قِرَابِ سَيْفِہِ،فَإِذَا فِيہِ ((الْمُؤْمِنُونَ تَكَافَأُ دِمَاؤُہُمْ وَہُمْ يَدٌ عَلَی مَنْ سِوَاہُمْ،وَيَسْعَی بِذِمَّتِہِمْ أَدْنَاہُمْ أَلَا لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ،وَلَا ذُو عَہْدٍ بِعَہْدِہِ،مَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا فَعَلَی نَفْسِہِ أَوْ آوَی مُحْدِثًا،فَعَلَيْہِ لَعْنَةُ اللہِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ))

حضرت قیس بن عباد سے روایت ہے کہ میں اور حضرت قیس بن عباد سے روایت ہے کہ میں اور اشتر نخعی حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس گئے۔ہم نے کہا: کیا نبی کریمﷺ نے آپ کو کوئی خصوصی وصیت فرمائی ہے جو دوسرے لوگوں کو نہ فرمائی ہو؟ انھوں نے کہا: نہیں،البتہ میری اس تحریر میں کچھ لکھا ہے۔پھر انھوں نے اپنی تلوار کی میان سے وہ تحریر نکالی تو اس میں لکھا تھا: ’’تمام ایمان والوں کے خون برابر ہیں۔اور وہ سب اپنے دشمن کے خلاف یکمشت ہیں۔ان میں سے کم مرتبہ والا عام شخص بھی کسی کو پناہ دے سکتا ہے۔آگاہ رہو! کسی مومن کو کافر کے بدلے قتل نہ کیا جائے اور نہ کسی ذمی کو جب تک وہ ہماری پناہ میں ہے۔جو دشمن بغاوت کرے گا،اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔جو شخص کسی باغی کو پناہ مہیا کرے،اس پر اللہ تعالیٰ،فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔‘‘