Sunan Al-Nasai Hadith 4739 (سنن النسائي)
[4739]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ،قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ،قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ،قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَبِي حَسَّانَ،عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْمُؤْمِنُونَ تَكَافَأُ دِمَاؤُہُمْ وَہُمْ يَدٌ عَلَی مَنْ سِوَاہُمْ،يَسْعَی بِذِمَّتِہِمْ أَدْنَاہُمْ،لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ،وَلَا ذُو عَہْدٍ فِي عَہْدِہِ))
حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’تمام مومنوں کے خون برابر ہیں اور وہ اپنے دشمن کافروں کے خلاف ایک ہاتھ کی طرح ہیں۔ان میں سے عام شخص بھی پناہ دے سکتا ہے۔کسی مومن کو کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جا سکتا۔نہ کسی ذمی کو قتل کیا جا سکتا ہے،جب تک اس سے معاہدہ قائم ہے۔‘‘