Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4743 (سنن النسائي)

[4743]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ،عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ،قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ،أَنَّہُ سَمِعَ طَاوُسًا،يُحَدِّثُ،عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ،عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّہُ: نَشَدَ قَضَاءَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ،فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكٍ فَقَالَ: ((كُنْتُ بَيْنَ حُجْرَتَيِ امْرَأَتَيْنِ،فَضَرَبَتْ إِحْدَاہُمَا الْأُخْرَی بِمِسْطَحٍ،فَقَتَلَتْہَا وَجَنِينَہَا،فَقَضَی النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي جَنِينِہَا بِغُرَّةٍ وَأَنْ تُقْتَلَ بِہَا))

حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے اس (عورت کو عورت) کے بدلے قتل کرنے) کی بابت لوگوں سے رسول اللہﷺ کا فیصلہ پوچھا تو حضرت حمل بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ اٹھے اور کہا: میں دو عورتوں کے دو کمروں کے درمیان رہتا تھا کہ ایک نے دوسری کو خیمے کی لکڑی مار کر قتل کر دیا،نیز اس کے پیٹ کا بچہ بھی مر گیا۔نبی اکرمﷺ نے پیٹ کے بچے کی دیت میں ایک غلام یا لونڈی دینے کا حکم دیا اور اس عورت کے بدلے قاتل عورت کو قتل کرنے کا حکم دیا۔