Sunan Al-Nasai Hadith 4745 (سنن النسائي)
[4745]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُبَارَكِ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو ہِشَامٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ يَہُودِيًّا أَخَذَ أَوْضَاحًا مِنْ جَارِيَةٍ،ثُمَّ رَضَخَ رَأْسَہَا بَيْنَ حَجَرَيْنِ،فَأَدْرَكُوہَا وَبِہَا رَمَقٌ،فَجَعَلُوا يَتَّبِعُونَ بِہَا النَّاسَ،ہُوَ ہَذَا،ہُوَ ہَذَا،قَالَتْ: نَعَمْ،فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَرُضِخَ رَأْسُہُ بَيْنَ حَجَرَيْنِ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک لڑکی کی بالیاں اتار لیں۔پھر اس کا سر دو پتھروں کے درمیان کچیل دیا۔لوگوں نے لڑکی کو دیکھا تو اس میں کچھ جان باقی تھی۔وہ لوگ اس کے سامنے مختلف اشخاص کا نام لے کر پوچھنے لگے: وہ فلاں تھا؟ وہ فلاں تھا؟ آخر (اس یہودی کے نام) پر لڑکی نے ہاں کا اشارہ کر دیا۔رسول اللہﷺ نے حکم دیا تو اس یہودی کا سر بھی اسی طرح دو پتھروں کے درمیان کچل دیا گیا۔