Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4750 (سنن النسائي)

[4750]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي،قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ طَہْمَانَ،عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ،عَنْ الْأَشْتَرِ،أَنَّہُ قَالَ لِعَلِيٍّ: إِنَّ النَّاسَ قَدْ تَفَشَّغَ بِہِمْ مَا يَسْمَعُونَ،فَإِنْ كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَہِدَ إِلَيْكَ عَہْدًا،فَحَدِّثْنَا بِہِ،قَالَ: ((مَا عَہِدَ إِلَيَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَہْدًا لَمْ يَعْہَدْہُ إِلَی النَّاسِ،غَيْرَ أَنَّ فِي قِرَابِ سَيْفِي صَحِيفَةً،فَإِذَا فِيہَا الْمُؤْمِنُونَ تَتَكَافَأُ دِمَاؤُہُمْ،يَسْعَی بِذِمَّتِہِمْ أَدْنَاہُمْ،لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ،وَلَا ذُو عَہْدٍ فِي عَہْدِہِ مُخْتَصَرٌ))

اشتر نخعی سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے کہا کہ لوگوں میں ایسی باتیں بہت پھیلی ہوئی ہیں جو وہ (ادھر ادھر سے) سنتے ہیں۔اگر رسول اللہﷺ نے آپ کو کوئی خصوصی علم یا وصیت عطا فرمائی ہے تو ہمیں بیان فرمائیں۔حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے مجھے کوئی خصوصی علم یا وصیت نہیں فرمائی جو دوسرے لوگوں کو عطا نہ فرمائی ہو۔البتہ میری تلوار کی میان میں ایک تحریر موجود ہے۔دیکھا تو اس میں یہ لکھا تھا: ’’تمام اہل ایمان کے خون برابر ہیں۔ایک عام مسلمان بھی سب مسلمانوں کی طرف سے پناہ دے سکتا ہے۔کسی مومن کو کسی کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جا سکتا اور نہ کسی ذمی کو اس کے ذمی ہوتے ہوئے قتل کیا جا سکتا ہے۔‘‘ یہ روایت مختصر ہے۔