Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4762 (سنن النسائي)

[4762]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو الْجَوْزَاءِ،قَالَ: أَنْبَأَنَا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ،عَنْ ابْنِ عَوْنٍ،عَنْ ابْنِ سِيرِينَ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ،أَنَّ رَجُلًا عَضَّ يَدَ رَجُلٍ فَانْتَزَعَ يَدَہُ،فَسَقَطَتْ ثَنِيَّتُہُ،أَوْ قَالَ ثَنَايَاہُ،فَاسْتَعْدَی عَلَيْہِ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَا تَأْمُرُنِي،تَأْمُرُنِي أَنْ آمُرَہُ أَنْ يَدَعَ يَدَہُ فِي فِيكَ تَقْضَمُہَا كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ،إِنْ شِئْتَ فَادْفَعْ إِلَيْہِ يَدَكَ حَتَّی يَقْضَمَہَا ثُمَّ انْتَزِعْہَا إِنْ شِئْتَ))

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کے سامنے والا ایک دانت اکھڑ گیا۔اس نے رسول اللہﷺ کی عدالت میں اس کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا۔رسول اللہﷺ نے اسے فرمایا: ’’تو کیا چاہتا ہے؟ کیا تو چاہتا ہے کہ میں اسے کہوں کہ وہ اپنا ہاتھ تیرے منہ میں دیے رکھے اور تو اسے چباتا رہے،جیسے اونٹ چباتا ہے؟ اگر تو چاہتا ہے تو اپنا ہاتھ اس کے منہ میں ڈال دے تاکہ وہ اسے چبائے۔پھر تو چاہے تو اپنا ہاتھ کھینچ لینا۔‘‘