Sunan Al-Nasai Hadith 616 (سنن النسائي)
[616]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ ذَكَرُوا لِلنَّبِيِّ ﷺ نَوْمَہُمْ عَنْ الصَّلَاةِ فَقَالَ إِنَّہُ لَيْسَ فِي النَّوْمِ تَفْرِيطٌ إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِي الْيَقَظَةِ فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْہَا فَلْيُصَلِّہَا إِذَا ذَكَرَہَا
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ صحابہ نے نبی ﷺ سے ذکر کیا کہ کبھی ہم نماز سے سوئے رہتے ہیں۔آپ نے فرمایا: ’’نیند ااجانے میں قصور اور کوتاہی نہیں۔کوتاہی تو یہ ہے کہ آدمی جاگتا ہوا نماز نہ پڑھے،چنانچہ جب تم میں سے کوئی بھول جائے یا اس سے سویا رہ جائے تو جب اسے یاد آئے (یا جاگے) تو اسی وقت نماز پڑھ لے۔‘‘