Sunan Al-Nasai Hadith 845 (سنن النسائي)
[845]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ مَحْمُودٍ عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ أَنَّہُ قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ السُّيُولَ لَتَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَ مَسْجِدِ قَوْمِي فَأُحِبُّ أَنْ تَأْتِيَنِي فَتُصَلِّيَ فِي مَكَانٍ مِنْ بَيْتِي أَتَّخِذُہُ مَسْجِدًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ سَنَفْعَلُ فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ أَيْنَ تُرِيدُ فَأَشَرْتُ إِلَی نَاحِيَةٍ مِنْ الْبَيْتِ فَقَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَصَفَفْنَا خَلْفَہُ فَصَلَّی بِنَا رَكْعَتَيْنِ
حضرت عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری قوم کی مسجد اور میرے (گھر کے) درمیان بسا اوقات بارشی پانی حائل ہو جاتا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے پاس تشریف لائیں اور میرے گھر میں کسی جگہ نماز پڑھیں جسے میں نماز کی جگہ بنالوں۔آپ نے فرمایا: ’’ہم ایسے کریں گے۔‘‘ جب (اگلے دن) رسول اللہ ﷺ تشریف لائے تو پوچھا: ’’تم کس جگہ چاہتے ہو کہ میں نماز پڑھوں؟‘‘ میں نے گھر کے ایک کونے کی طرف اشارہ کیا۔رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے۔ہم نے آپ کے پیچھے صفیں باندھیں تو آپ نے ہمیں دو رکعتیں (نفل) پڑھائیں۔