Sunan Al-Nasai Hadith 849 (سنن النسائي)
[849]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِحَطَبٍ فَيُحْطَبَ ثُمَّ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَيُؤَذَّنَ لَہَا ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا فَيَؤُمَّ النَّاسَ ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَی رِجَالٍ فَأُحَرِّقَ عَلَيْہِمْ بُيُوتَہُمْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدہِ لَوْ يَعْلَمُ أَحَدُہُمْ أَنَّہُ يَجِدُ عَظْمًا سَمِينًا أَوْ مِرْمَاتَيْنِ حَسَنَتَيْنِ لَشَہِدَ الْعِشَاءَ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےمنقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نے ارادہ کیا کہ میں ایندھن (اکٹھا کرنے) کا حکم دوں،اسے اکٹھا کیا جائے،پھر حکم دوں کہ نماز کی اذان کہی جائے،پھر ایک آدمی کو حکم دوں،اور وہ لوگوں کی امامت کرائے،پھر میں ان لوگوں کی طرف جاؤں (جو نماز پڑھنے نہیں آئے) اور ان کے گھروں کو ان پر جلا دوں۔قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر ان میں سے کوئی شخص جان لے کر اسے چربی والی ہڈی یا وہ بہترین گھر ملیں گے تو وہ ضرور عشاء کی نماز میں حاضر ہوگا۔‘‘