Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 850 (سنن النسائي)

[850]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ الْمَسْعُودِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُ كَانَ يَقُولُ مَنْ سَرَّہُ أَنْ يَلْقَی اللہَ عَزَّ وَجَلَّ غَدًا مُسْلِمًا فَلْيُحَافِظْ عَلَی ہَؤُلَاءِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ حَيْثُ يُنَادَی بِہِنَّ فَإِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ شَرَعَ لِنَبِيِّہِ ﷺ سُنَنَ الْہُدَی وَإِنَّہُنَّ مِنْ سُنَنِ الْہُدَی وَإِنِّي لَا أَحْسَبُ مِنْكُمْ أَحَدًا إِلَّا لَہُ مَسْجِدٌ يُصَلِّي فِيہِ فِي بَيْتِہِ فَلَوْ صَلَّيْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ وَتَرَكْتُمْ مَسَاجِدَكُمْ لَتَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ وَلَوْ تَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ لَضَلَلْتُمْ وَمَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ ثُمَّ يَمْشِي إِلَی صَلَاةٍ إِلَّا كَتَبَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ لَہُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوہَا حَسَنَةً أَوْ يَرْفَعُ لَہُ بِہَا دَرَجَةً أَوْ يُكَفِّرُ عَنْہُ بِہَا خَطِيئَةً وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا نُقَارِبُ بَيْنَ الْخُطَا وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنْہَا إِلَّا مُنَافِقٌ مَعْلُومٌ نِفَاقُہُ وَلَقَدْ رَأَيْتُ الرَّجُلَ يُہَادَی بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ حَتَّی يُقَامَ فِي الصَّفِّ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: جس آدمی کی یہ خواہش ہے کہ کل اللہ تعالیٰ کو (مکمل طور پر) اسلام کی حالت میں ملے تواسے پانچ نمازوں کی پابندی اس جگہ کرنی چاہیے جہاں ان کی اذان کہی جائے (یعنی مسجد میں باجماعت۔) کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کے لیے ہدایت کے طریقے جاری فرمائے۔تحقیق یہ (پانچوں) نمازیں (باجماعت مسجد میں پڑھنا بھی) ہدایت کے طریقوں میں سے ہے۔بلاشبہ میں سمجھتا ہوں کہ کہ تم میں سے ہر ایک نے اپنے گھر میں مسجد بنا رکھی ہے جس میں وہ نماز پڑھتا ہے۔اس طرح اگر تم گھروں میں (فرض) نمازیں پڑھتے رہے اور مسجدوں میں جانا چھوڑ دیا تو تم اپنے نبی کا (معروف) طریقہ چھوڑ بیٹھو گے اور اگر تم نے نبی کا طریقہ چھوڑ دیا تو تم گمراہ ہوجاؤگے۔جو بھی مسلمان آدمی وضو کرتا ہے اور اچھا وضو کرتا ہے،پھر وہ نماز کے لیے چل کر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر قدم کے عوض،جو وہ اٹھاتا ہے،ایک نیکی لکھ دیتا ہے یا اس کی بنا پر ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے یا اس کی کوئی نہ کوئی غلطی معاف فرما دیتا ہے۔مجھے بخوبی یاد ہے کہ ہم (اس وجہ سے)قریب قریب قدم رکھا کرتے تھے۔اور واللہ! مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ آپ کے دوراقدس میں نماز سے کوئی شخص پیچھے نہیں رہتا تھا مگر وہ منافق جس کا نفاق ہر ایک کو معلوم تھا۔اللہ کی قسم! میں نے (اس دور مبارک میں) دیکھا کہ ایک آدمی کو دو آدمیوں کے سہارے چلا کر مسجد میں لایا جاتا تھا حتی کہ اسے صف میں کھڑا کردیا جاتا۔