Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 851 (سنن النسائي)

[851]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ عَمِّہِ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ جَاءَ أَعْمَی إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ إِنَّہُ لَيْسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إِلَی الصَّلَاةِ فَسَأَلَہُ أَنْ يُرَخِّصَ لَہُ أَنْ يُصَلِّيَ فِي بَيْتِہِ فَأَذِنَ لَہُ فَلَمَّا وَلَّی دَعَاہُ قَالَ لَہُ أَتَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلَاةِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَجِبْ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک نابینا آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: مجھے کوئی ہاتھ پکڑ کر چلانے والا نہیں جو مجھے مسجد میں نماز کے لیے لائے اور اس نے آپ سے گزارش کی کہ اسے گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔آپ نے اسے اجازت دے دی۔جب وہ واپس جانے کے لیے مڑا تو آپ نے فرمایا: ’’تم اذان سنتے ہو؟‘‘ اس نے کہا: جی ہاں،آپ نے فرمایا: ’’پھر (نماز کےلیے) ضرور آؤ۔‘‘