Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 853 (سنن النسائي)

[853]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ أَنْ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَرْقَمَ كَانَ يَؤُمُّ أَصْحَابَہُ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ يَوْمًا فَذَہَبَ لِحَاجَتِہِ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ الْغَائِطَ فَلْيَبْدَأْ بِہِ قَبْلَ الصَّلَاةِ

حضرت عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کو جماعت کراتے تھے۔ایک دن نماز کا وقت ہوگیا تو وہ قضائے حاجت کے لیے گئے،پھر واپس آئے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ’’جب تم میں سے کوئی شخص قضائے حاجت کی ضرورت محسوس کرے تو نماز سے پہلے قضائے حاجت کرلے۔‘‘