Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 858 (سنن النسائي)

[858]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الدِّيلِ يُقَالُ لَہُ بُسْرُ بْنُ مِحْجَنٍ عَنْ مِحْجَنٍ أَنَّہُ كَانَ فِي مَجْلِسٍ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَأَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فَقَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ثُمَّ رَجَعَ وَمِحْجَنٌ فِي مَجْلِسِہِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ أَلَسْتَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ قَالَ بَلَی وَلَكِنِّي كُنْتُ قَدْ صَلَّيْتُ فِي أَہْلِي فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا جِئْتَ فَصَلِّ مَعَ النَّاسِ وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ

حضرت محجن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ اللہ کے رسول ﷺ کی مجلس میں تھے کہ نماز کی اذان کہی گئی۔اللہ کے رسول ﷺ اٹھے،پھر (نماز پڑھ کر) واپس تشریف لائے تو (دیکھا کہ) محجن اپنی جگہ ہی میں بیٹھے تھے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تمھیں نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟ کیا تم مسلمان آدمی نہیں ہو؟‘‘ انھوں نے کہا: کیوں نہیں! لیکن میں گھر میں نماز پڑھ آیا ہوں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم مسجد میں آؤ (اور جماعت مل جائے) تو لوگوں کے ساتھ نماز پڑھو،اگرچہ تم (اکیلے) نماز پڑھ چکے ہو۔‘‘