Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 860 (سنن النسائي)

[860]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی وَمُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ صُدْرَانَ وَاللَّفْظُ لَہُ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ بُدَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْعَالِيَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ وَضَرَبَ فَخِذِي كَيْفَ أَنْتَ إِذَا بَقِيتَ فِي قَوْمٍ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِہَا قَالَ مَا تَأْمُرُ قَالَ صَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِہَا ثُمَّ اذْہَبْ لِحَاجَتِكَ فَإِنْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ وَأَنْتَ فِي الْمَسْجِدِ فَصَلِّ

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میری ران پر ہاتھ مارتے ہوئے مجھ سے فرمایا: ’’تمھارا کیا حال ہوگا جب تم ان لوگوں میں باقی رہ جاؤ گے جو نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کریں گے؟‘‘ میں نے کہا: آپ کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’نماز وقت پر پڑھ لیا کرنا،پھر اپنا کام کرنا،پھر اگر مسجد میں تمھاری موجودگی کے دوران میں جماعت شروع ہوجائے تو پڑھ لینا۔‘‘