Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 861 (سنن النسائي)

[861]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّيْمِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ سُلَيْمَانَ مَوْلَی مَيْمُونَةَ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ جَالِسًا عَلَی الْبَلَاطِ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ قُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا لَكَ لَا تُصَلِّي قَالَ إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَا تُعَادُ الصَّلَاةُ فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ

حضرت میمونہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سلیمان نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو فرش پر بیٹھے دیکھا جب کہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! کیا وجہ ہے کہ آپ نماز نہیں پڑھ رہے؟ انھوں نے کہا: میں نماز پڑھ چکا ہوں۔میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’ایک نماز دن میں دو مرتبہ نہیں پڑھی جاسکتی۔‘‘