Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 865 (سنن النسائي)

[865]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبُو عَبْدِ اللہِ الْأَغَرُّ أَنَّ أَبَا ہُرَيْرَةَ حَدَّثَہُمَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّمَا مَثَلُ الْمُہَجِّرِ إِلَی الصَّلَاةِ كَمَثَلِ الَّذِي يُہْدِي الْبَدَنَةَ ثُمَّ الَّذِي عَلَی إِثْرِہِ كَالَّذِي يُہْدِي الْبَقَرَةَ ثُمَّ الَّذِي عَلَی إِثْرِہِ كَالَّذِي يُہْدِي الْكَبْشَ ثُمَّ الَّذِي عَلَی إِثْرِہِ كَالَّذِي يُہْدِي الدَّجَاجَةَ ثُمَّ الَّذِي عَلَی إِثْرِہِ كَالَّذِي يُہْدِي الْبَيْضَةَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا؛ ’’نماز کے یے جلدی آنے والے کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو ایک اونٹ صدقہ کرتا ہے۔پھر جو اس کے بعد آتا ہے،وہ اس شخص کی طرح ہے جو گائے صدقہ کرتا ہے۔پھر اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو ایک مینڈھا صدقہ کرتا ہے۔پھر جو اس کے بعد آتا ہے،وہا س شخص کی طرح ہے جو مرغی صدقہ کرتا ہے۔پھر جو اس کے بعد آتا ہے،وہ اس شخص کی طرح ہے جو انڈا صدقہ کرتا ہے۔‘‘