Sunan Al-Nasai Hadith 868 (سنن النسائي)
[868]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ أُقِيمَتْ صَلَاةُ الصُّبْحِ فَرَأَی رَسُولُ اللہِ ﷺ رَجُلًا يُصَلِّي وَالْمُؤَذِّنُ يُقِيمُ فَقَالَ أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا
حضرت ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ صبح کی نماز کی اقامت ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا جب کہ مؤذن اقامت کہہ رہا تھا۔آپ نےفرمایا: ’’تو صبح کی نماز چار رکعت پڑھے گا؟‘‘