Sunan Al-Nasai Hadith 869 (سنن النسائي)
[869]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ فَرَكَعَ الرَّكْعَتَيْنِ ثُمَّ دَخَلَ فَلَمَّا قَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاتَہُ قَالَ يَا فُلَانُ أَيُّہُمَا صَلَاتُكَ الَّتِي صَلَّيْتَ مَعَنَا أَوْ الَّتِي صَلَّيْتَ لِنَفْسِكَ
حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک آدمی آیا۔اس نے دو رکعتیں پڑھیں،پھر نماز میں شامل ہوا۔جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا: ’’اوفلاں! تیری کون سی نماز معتبر ہے؟ وہ جو تو نے ہمارے ساتھ پڑھی یا وہ جو تونے اکیلے پڑھی؟‘‘