Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 872 (سنن النسائي)

[872]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ حَدَّثَہُ أَنَّہُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ ﷺ رَاكِعٌ فَرَكَعَ دُونَ الصَّفِّ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ زَادَكَ اللہُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (ایک دفعہ) مسجد میں داخل ہوئے تو نبی ﷺ رکوع کی حالت میں تھے،چنانچہ انھوں نے صف سے پیچھے ہی رکوع کرلیا۔(اور رکوع ہی کی حالت میں چل کر صف میں پہنچے۔) نبی ﷺ نے (نماز کے بعد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ تمھاری (نیکی کی) حرص میں اضافہ فرمائے لیکن دوبارہ ایسے نہ کرنا۔‘‘