Sunan Al-Nasai Hadith 939 (سنن النسائي)
[939]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدٍ الْقَارِيَّ أَخْبَرَاہُ أَنَّہُمَا سَمِعَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ سَمِعْتُ ہِشَامَ بْنَ حَكِيمٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَاسْتَمَعْتُ لِقِرَاءَتِہِ فَإِذَا ہُوَ يَقْرَؤُہَا عَلَی حُرُوفٍ كَثِيرَةٍ لَمْ يُقْرِئْنِيہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَكِدْتُ أُسَاوِرُہُ فِي الصَّلَاةِ فَتَصَبَّرْتُ حَتَّی سَلَّمَ فَلَمَّا سَلَّمَ لَبَّبْتُہُ بِرِدَائِہِ فَقُلْتُ مَنْ أَقْرَأَكَ ہَذِہِ السُّورَةَ الَّتِي سَمِعْتُكَ تَقْرَؤُہَا فَقَالَ أَقْرَأَنِيہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ كَذَبْتَ فَوَاللہِ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ ہُوَ أَقْرَأَنِي ہَذِہِ السُّورَةَ الَّتِي سَمِعْتُكَ تَقْرَؤُہَا فَانْطَلَقْتُ بِہِ أَقُودُہُ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي سَمِعْتُ ہَذَا يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَی حُرُوفٍ لَمْ تُقْرِئْنِيہَا وَأَنْتَ أَقْرَأْتَنِي سُورَةَ الْفُرْقَانِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَرْسِلْہُ يَا عُمَرُ اقْرَأْ يَا ہِشَامُ فَقَرَأَ عَلَيْہِ الْقِرَاءَةَ الَّتِي سَمِعْتُہُ يَقْرَؤُہَا قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہَكَذَا أُنْزِلَتْ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اقْرَأْ يَا عُمَرُ فَقَرَأْتُ الْقِرَاءَةَ الَّتِي أَقْرَأَنِي قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہَكَذَا أُنْزِلَتْ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ ہَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَی سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْہُ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ہشام بن حکیم رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ میں سورۂ فرقان پڑھتے سنا۔میں نے ان کی قراءت کی طرف گہری توجہ کی تو پتہ چلا کہ وہ بہت سے ایسے الفاظ پڑھ رہے تھے جو اللہ کے رسول ﷺ نے مجھے نہیں پڑھائے تھے۔قریب تھا کہ میں ان پر نماز ہی کی حالت میں حملہ کر دیتا لیکن میں نے بڑی مشکل سے صبر کیا حتی کہ انھوں نے سلام پھیرا۔جونہی انھوں نے سلام پھیرا،میں نے انھی کی چادر ان کے گلے میں ڈالی اور پوچھا: تمھیں کس نے یہ سورت پڑھائی ہے جو میں نے تمھیں پڑھتے سنی ہے؟ انھوں نے کہا: مجھے رسول اللہ ﷺ نے یہ سورت پڑھائی ہے۔میں نے کہا: تم غلط کہتے ہو۔اللہ کی قسم! اللہ کے رسول ﷺ نے خود مجھے یہ سورت پڑھائی ہے جو میں نے تم سے پڑھتے سنی ہے۔میں انھیں کھینچتا ہوا رسول اللہ ﷺ کے پاس لے گیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے انھیں سورۂ فرقان ایسے الفاظ کے ساتھ پڑھتے سنا ہے جو آپ نے مجھے نہیں پڑھائے جب کہ آپ نے خود مجھے سورۂ فرقان پڑھائی ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے عمر! انھیں چھوڑ دو۔اے ہشام! پڑھو۔‘‘ انھوں نے آپ کے سامنے اسی طرح قراءت کی جس طرح میں نے ان سے پڑھتے سنی تھی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایسے ہی اتاری گئی ہے۔‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’عمر! تم پڑھو۔‘‘ میں نے اسی طرح قراءت کی جس طرح رسول اللہ ﷺ نے مجھے پڑھائی تھی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ قرآن سات لہجوں میں اترا ہے،چنانچہ جو پڑھ سکو،پڑھو۔‘‘