Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2279 (سنن الترمذي)

[2279]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (4622)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَاءٍ عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ عَنْ عَمِّہِ أَبِي رَزِينٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنْ النُّبُوَّةِ وَہِيَ عَلَی رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ يُحَدِّثْ بِہَا فَإِذَا حَدَّثَ بِہَا وَقَعَتْ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو رَزِينٍ الْعُقَيْلِيُّ اسْمُہُ لَقِيطُ بْنُ عَامِرٍ وَرَوَی حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَاءٍ فَقَالَ عَنْ وَكِيعِ بْنِ حُدُسٍ و قَالَ شُعْبَةُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَہُشَيْمٌ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَاءٍ عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ وَہَذَا أَصَحُّ

ابورزین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: مسلمان کاخواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہوتاہے اورخواب کی جب تک تعبیرنہ بیان کی جائے وہ ایک پرندے کے پنجہ میں ہوتاہے پھرجب تعبیربیان کردی جاتی ہے تووہ واقع ہوجاتا ہے ۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-ابورزین عقیلی کا نام لقیط بن عامرہے،۳-حماد بن سلمہ نے اسے یعلی بن عطاء سے روایت کرتے ہوے وکیع بن حدسکہا ہے جب کہ شعبہ،ابوعوانہ اورہشیم نے اسے یعلی بن عطاسے روایت کرتے ہوے وکیع بن عدسکہا ہے اور یہ زیادہ صحیح ہے۔