Jamia al-Tirmidhi Hadith 2285 (سنن الترمذي)
[2285]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الحُسَيْنُ بْنُ مُحمَّدٍ الْجَرِيرِيُّ البَلْخِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،عَنْ مَعْمَرٍ،عَنْ الزُّہْرِيِّ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَيْفٍ،عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ،ﷺ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْہِمْ قُمُصٌ مِنْہَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ،وَمِنْہَا مَا يَبْلُغُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ فَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ وَعَلَيْہِ قَمِيصٌ يَجُرُّہُ)). قَالُوا: فَمَا أَوَّلْتَہُ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((الدِّينَ))
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہما بعض صحابہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:میں سویا ہوا تھا دیکھا: لوگ میرے سامنے پیش کیے جارہے ہیں اوروہ قمیص پہنے ہوے ہیں،بعض کی قمیص چھاتی تک پہنچ رہی تھی اوربعض کی اس سے نیچے تک پہنچ رہی تھی،پھر میرے سامنے عمرکو پیش کیاگیاان کے جسم پرجو قمیص تھی وہ اسے گھسیٹ رہے تھے،صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیرکی؟آپ نے فرمایا: دین سے ۱؎۔