Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2287 (سنن الترمذي)

[2287] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (4634)

انوار الصحیفہ ص 250

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ مَنْ رَأَی مِنْكُمْ رُؤْيَا فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا نَزَلَ مِنْ السَّمَاءِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَكْرٍ فَرَجَحْتَ أَنْتَ بِأَبِي بَكْرٍ وَوُزِنَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ وَوُزِنَ عُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَحَ عُمَرُ ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ فَرَأَيْنَا الْكَرَاہِيَةَ فِي وَجْہِ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ایک دن فرمایا: تم میں سے کس نے خواب دیکھاہے؟ ایک آدمی نے کہا: میں نے دیکھاکہ آسمان سے ایک ترازواترا،آپ اورابوبکرتولے گئے تو آپ ابوبکرسے بھاری نکلے،ابوبکر اورعمرتولے گئے،تو ابوبکربھاری نکلے،عمراورعثمان تولے گئے تو عمربھاری نکلے پھر ترازواٹھالیا گیا،ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺکے چہرے پر ناگواری کے آثاردیکھے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔