Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2288 (سنن الترمذي)

[2288] إسنادہ ضعیف

قال الذہبي: ’’عثمان ھو الوقاصي: متروک‘‘ (تلخیص المستدرک للحاکم 4/ 393)

وللحدیث شواھد ضعیفۃ عندأحمد (6/ 65) والحاکم (2/ 609) وغیرہما

انوار الصحیفہ ص 250

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ وَرَقَةَ فَقَالَتْ لَہُ خَدِيجَةُ إِنَّہُ كَانَ صَدَّقَكَ وَلَكِنَّہُ مَاتَ قَبْلَ أَنْ تَظْہَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أُرِيتُہُ فِي الْمَنَامِ وَعَلَيْہِ ثِيَابٌ بَيَاضٌ وَلَوْ كَانَ مِنْ أَہْلِ النَّارِ لَكَانَ عَلَيْہِ لِبَاسٌ غَيْرُ ذَلِكَ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَعُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَيْسَ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِيثِ بِالْقَوِيِّ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہﷺ سے ورقہ (بن نوفل) کے بارے میں پوچھا گیا تو خدیجہ نے کہا: انہوں نے رسول اللہﷺکی تصدیق کی تھی مگروہ آپ کی نبوت کے ظہورسے پہلے وفات پاگئے،یہ سن کر رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے خواب میں انہیں دکھایاگیاہے،اس وقت ان کے جسم پر سفید کپڑے تھے،اگروہ جہنمی ہوتے تو ان کے جسم پرکوئی دوسرا لباس ہوتا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-محدثین کے نزدیک عثمان بن عبدالرحمٰن قوی نہیں ہیں۔