Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2289 (سنن الترمذي)

[2289]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،عَنْ رُؤْيَا النَّبِيِّ ﷺ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ قَالَ: ((رَأَيْتُ النَّاسَ اجْتَمَعُوا فَنَزَعَ أَبُو بَكْرٍ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ فِيہِ ضَعْفٌ وَاللہُ يَغْفِرُ لَہُ،ثُمَّ قَامَ عُمَرُ فَنَزَعَ فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا يَفْرِي فَرْيَہُ حَتَّی ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ)). وَفِي البَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ ((وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ))

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نبی اکرمﷺ کے اس خواب کے بار ے میں مروی ہے جس میں آپ نے ابوبکر اور عمرکودیکھا،آپ نے فرمایا: میں نے دیکھا کہ لوگ (ایک کنویں پر) جمع ہوگئے ہیں،پھر ابوبکرنے ایک یادوڈول کھینچے اوران کے کھینچنے میں کمزوری تھی اللہ ان کی مغفرت کرے،پھر عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوے اورانہوں نے ڈول کھینچا تو وہ ڈول بڑے ڈول میں بدل گیا،میں نے کسی مضبوط اورطاقت ورشخص کو نہیں دیکھا جس نے ایساکام کیا ہو،یہاں تک کہ لوگوں نے اپنی آرام گاہوں میں جگہ پکڑی (یعنی سب آسودہ ہوگئے ۱ ؎)۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت سے صحیح غریب ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔