Jamia al-Tirmidhi Hadith 2290 (سنن الترمذي)
[2290]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،عَنْ رُؤْيَا النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((رَأَيْتُ امْرَأَةً سَوْدَاءَ ثَائِرَةَ الرَّأْسِ خَرَجَتْ مِنَ المَدِينَةِ حَتَّی قَامَتْ بِمَہْيَعَةَ وَہِيَ الجُحْفَةُ وَأَوَّلْتُہَا وَبَاءَ المَدِينَةِ يُنْقَلُ إِلَی الجُحْفَةِ)). ((ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ))
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے نبی اکرمﷺ کے خواب کے بارے میں روایت ہے،آپ ﷺ نے فرمایا: میں نے پراگندہ بالوں والی ایک کالی عورت کو دیکھا جو مدینہ سے نکلی اورمہیعہ میں ٹھہرگئی (مہیعہ،جحفہ کا دوسرانام ہے)،میں نے اس کی تعبیریہ کی کہ وہ مدینہ کی (بخاروالی) وباہے جو جحفہ چلی جائے گی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔