Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2291 (سنن الترمذي)

[2291]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الخَلَّالُ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ ابْنِ سِيرِينَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((فِي آخِرِ الزَّمَانِ لَا تَكَادُ رُؤْيَا المُؤْمِنِ تَكْذِبُ وَأَصْدَقُہُمْ رُؤْيَا [ص:542] أَصْدَقُہُمْ حَدِيثًا،وَالرُّؤْيَا ثَلَاثٌ،الحَسَنَةُ بُشْرَی مِنَ اللہِ،وَالرُّؤْيَا يُحَدِّثُ الرَّجُلُ بِہَا نَفْسَہُ،وَالرُّؤْيَا تَحْزِينٌ مِنَ الشَّيْطَانِ،فَإِذَا رَأَی أَحَدُكُمْ رُؤْيَا يَكْرَہُہَا فَلَا يُحَدِّثْ بِہَا أَحَدًا وَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ)) قَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ: ((يُعْجِبُنِي القَيْدُ وَأَكْرَہُ الغُلَّ)). القَيْدُ: ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: آخروقت میں مومن کے خواب کم ہی جھوٹے ہوں گے،اورخواب ان لوگوں کاسچاہوگا جن کی باتیں زیادہ سچی ہوں گی،خواب تین قسم کے ہوتے ہیں: اچھے خواب جواللہ کی طرف سے بشارت ہوتے ہیں،وہ خواب جسے انسان دل میں سوچتارہتا ہے،اوروہ خواب جو شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور غم کاسبب ہوتا ہے،لہذاجب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خوب دیکھے تواسے کسی سے بیان نہ کرے،اسے چاہئے کہ اٹھ کر صلاۃ پڑھے،ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں خواب میں قیددیکھنااچھاسمجھتاہوں اوربیڑی دیکھنا برا سمجھتا ہوں،قیدکی تعبیرثابت قدمی ہے،ابوہریرہ کہتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے فرمایا: مومن کاخواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: عبدالوہاب ثقفی نے ایوب سے یہ حدیث مرفوعاً روایت کی ہے اورحماد بن زیدنے ایوب سے اسے موقوفاًروایت کیا ہے۔