Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2292 (سنن الترمذي)

[2292]متفق علیہ

مشکوۃ المصابیح (4619)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الجَوْہَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ،عَنْ شُعَيْبٍ وَہُوَ ابْنُ أَبِي حَمْزَةَ،عَنْ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ وَہُوَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ،عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: رَأَيْتُ فِي المَنَامِ كَأَنَّ فِي يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَہَبٍ فَہَمَّنِي شَأْنُہُمَا فَأُوحِيَ إِلَيَّ أَنْ أَنْفُخَہُمَا فَنَفَخْتُہُمَا فَطَارَا فَأَوَّلْتُہُمَا كَاذِبَيْنِ يَخْرُجَانِ مِنْ بَعْدِي يُقَالُ لِأَحَدِہِمَا: مَسْلَمَةُ صَاحِبُ الْيَمَامَةِ وَالْعَنْسِيُّ صَاحِبُ صَنْعَاءَ ((.)) ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھاکہ میرے ہاتھ میں سونے کے دوکنگن ہیں،ان کے حال نے مجھے غم میں ڈال دیا،پھر مجھے وحی کی گئی کہ میں ان پر پھونکوں،لہذا میں نے پھونکاتو وہ دونوں اڑگئے،میں نے ان دونوں کنگنوں کی تعبیر (نبوت کا دعوی کرنے والے) دوجھوٹوں سے کی جو میرے بعدنکلیں گے: ایک کانام مسیلمہ ہوگا جویمامہ کارہنے والا ہوگا اوردوسرے کانام عنسی ہوگا،جو صنعاء کارہنے والا ہوگا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح غریب ہے۔