Jamia al-Tirmidhi Hadith 2294 (سنن الترمذي)
[2294]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي رَجَاءٍ،عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ،قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا صَلَّی بِنَا الصُّبْحَ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ بِوَجْہِہِ وَقَالَ: ((ہَلْ رَأَی أَحَدٌ مِنْكُمُ اللَّيْلَةَ رُؤْيَا)). ((ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَيُرْوَی ہَذَا الحَدِيثُ عَنْ عَوْفٍ،وَجَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ،عَنْ أَبِي رَجَاءٍ،عَنْ سَمُرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ فِي قِصَّةٍ طَوِيلَةٍ،)) وَہَكَذَا رَوَی لَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،ہَذَا الحَدِيثَ عَنْ وَہْبِ بْنِ جَرِيرٍ،مُخْتَصَرًا
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ جب ہمیں فجر پڑھاکرفارغ ہوتے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اورفرماتے: کیا تم میں سے کسی نے آج رات کوئی خواب دیکھا ہے؟ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-یہ حدیث ایک طویل قصے کے ضمن میں عوف اورجریربن حازم سے مروی ہے،جسے یہ دونوں رجاء سے،رجاء سمرہ سے اورسمرہ نبی اکرمﷺ سے روایت کرتے ہیں ۳-محمدبن بشارنے اسی طرح یہ حدیث وہب بن جریر سے اختصارکے ساتھ روایت کی ہے۔