Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2296 (سنن الترمذي)

[2296]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الحَسَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،عَنْ مَالِكٍ،نَحْوَہُ وَقَالَ ابْنُ أَبِي عَمْرَةَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَأَكْثَرُ النَّاسِ يَقُولُونَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ وَاخْتَلَفُوا عَلَی مَالِكٍ فِي رِوَايَةِ ہَذَا الحَدِيثِ،فَرَوَی بَعْضُہُمْ عَنْ أَبِي عَمْرَةَ،وَرَوَی بَعْضُہُمْ عَنْ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ وَہُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ الأَنْصَارِيُّ،وَہَذَا أَصَحُّ لِأَنَّہُ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ حَدِيثِ مَالِكٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ،عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ [ص:545] أَبِي عَمْرَةَ،عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ غَيْرُ ہَذَا الحَدِيثِ وَہُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ أَيْضًا وَأَبُو عَمْرَةَ ہُوَ مَوْلَی زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الجُہَنِيِّ وَلَہُ حَدِيثُ الغُلُولِ لِأَبِي عَمْرَةَ

اس سندسے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-اکثرلوگوں نے اپنی روایت میں عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ کہاہے۔۳-اس حدیث کی روایت کرنے میں مالک کے شاگردوں کا اختلاف ہے،بعض راویوں نے اسے ابی عمرہ سے روایت کیا ہے،اور بعض نے ابن ابی عمرہ سے،ان کانام عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ انصاری ہے،ابن ابی عمرہ زیادہ صحیح ہے،کیوں کہ مالک کے سوا دوسرے راویوں نے عن عبدالرحمٰن بن أبی عمرۃ عن زید بن خالدکہاہے عن ابن أبی عمرۃ عن زید بن خالدکی سندسے اس کے علاوہ دوسری حدیث بھی مروی ہے،اوروہ صحیح حدیث ہے،ابوعمرہ زیدبن خالد جہنی کے آزادکردہ غلام تھے،اورابوعمرہ کے واسطہ سے خالد سے حدیث غلول مروی ہے،اکثرلوگ عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ ہی کہتے ہیں ۱؎۔