Jamia al-Tirmidhi Hadith 2300 (سنن الترمذي)
[2300] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (3599) ابن ماجہ (2372)
وانظرالحدیث السابق (2299)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَہُوَ ابْنُ زِيَادٍ الْعُصْفُرِيُّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ النُّعْمَانِ الْأَسَدِيِّ عَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ الْأَسَدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ صَلَّی صَلَاةَ الصُّبْحِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَامَ قَائِمًا فَقَالَ عُدِلَتْ شَہَادَةُ الزُّورِ بِالشِّرْكِ بِاللہِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ تَلَا ہَذِہِ الْآيَةَ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ إِلَی آخِرِ الْآيَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا عِنْدِي أَصَحُّ وَخُرَيْمُ بْنُ فَاتِكٍ لَہُ صُحْبَةٌ وَقَدْ رَوَی عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَحَادِيثَ وَہُوَ مَشْہُورٌ
خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فجرپڑھائی،جب پلٹے تو خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے اورفرمایا: جھوٹی گواہی اللہ کے ساتھ شرک کرنے کے برابر ہے،آپ نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی پھرآپ نے یہ مکمل آیت تلاوت فرمائی وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ۔۔(اورجھوٹی بات سے اجتناب کرو)۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث میرے نزدیک زیادہ صحیح ہے،۲-خریم بن فاتک کو شرف صحابیت حاصل ہے،نبی اکرمﷺ سے انہوں نے کئی حدیثیں روایت کی ہیں،اورمشہورصحابی ہیں۔