Jamia al-Tirmidhi Hadith 2493 (سنن الترمذي)
[2493]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنِي أَبُو مَرْحُومٍ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مَيْمُونٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ مَنْ كَظَمَ غَيْظًا وَہُوَ يَقْدِرُ عَلَی أَنْ يُنَفِّذَہُ دَعَاہُ اللہُ عَلَی رُءُوسِ الْخَلَائِقِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّی يُخَيِّرَہُ فِي أَيِّ الْحُورِ شَاءَ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
معاذبن انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے غصہ پر قابو پالیا اس حال میں کہ اس کے کر گزرنے پر قادر تھا،تو قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اسے تمام لوگوں کے سامنے بلائے گا اور اختیار دے گاکہ وہ جنت کی حوروں میں سے جسے چاہے پسند کرلے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔