Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2496 (سنن الترمذي)

[2496] إسنادہ ضعیف

الأعمش عنعن

انوار الصحیفہ ص 259

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الرَّازِيِّ عَنْ سَعْدٍ مَوْلَی طَلْحَةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يُحَدِّثُ حَدِيثًا لَوْ لَمْ أَسْمَعْہُ إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ حَتَّی عَدَّ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَلَكِنِّي سَمِعْتُہُ أَكَثَرَ مِنْ ذَلِكَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ كَانَ الْكِفْلُ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا يَتَوَرَّعُ مِنْ ذَنْبٍ عَمِلَہُ فَأَتَتْہُ امْرَأَةٌ فَأَعْطَاہَا سِتِّينَ دِينَارًا عَلَی أَنْ يَطَأَہَا فَلَمَّا قَعَدَ مِنْہَا مَقْعَدَ الرَّجُلِ مِنْ امْرَأَتِہِ أَرْعَدَتْ وَبَكَتْ فَقَالَ مَا يُبْكِيكِ أَأَكْرَہْتُكِ قَالَتْ لَا وَلَكِنَّہُ عَمَلٌ مَا عَمِلْتُہُ قَطُّ وَمَا حَمَلَنِي عَلَيْہِ إِلَّا الْحَاجَةُ فَقَالَ تَفْعَلِينَ أَنْتِ ہَذَا وَمَا فَعَلْتِہِ اذْہَبِي فَہِيَ لَكِ وَقَالَ لَا وَاللہِ لَا أَعْصِي اللہَ بَعْدَہَا أَبَدًا فَمَاتَ مِنْ لَيْلَتِہِ فَأَصْبَحَ مَكْتُوبًا عَلَی بَابِہِ إِنَّ اللہَ قَدْ غَفَرَ لِلْكِفْلِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ قَدْ رَوَاہُ شَيْبَانُ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ الْأَعْمَشِ نَحْوَ ہَذَا وَرَفَعُوہُ وَرَوَی بَعْضُہُمْ عَنْ الْأعْمَشِ فَلَمْ يَرْفَعْہُ وَرَوَی أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْأَعْمَشِ فَأَخْطَأَ فِيہِ وَقَالَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَہُوَ غَيْرُ مَحْفُوظٍ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ اللہِ الرَّازِيُّ ہُوَ كُوفِيٌّ وَكَانَتْ جَدَّتُہُ سُرِّيَّةً لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَرَوَی عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الرَّازِيِّ عُبَيْدَةُ الضَّبِّيُّ وَالْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ كِبَارِ أَہْلِ الْعِلْمِ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم ﷺ سے ایک حدیث سنی ہے اگرمیں نے اسے ایک یا دو بار سنی ہوتی یہاں تک کہ سات مرتبہ گنا تو میں اسے تم سے بیان نہ کرتا،لیکن میں نے اسے اس سے زیادہ مرتبہ سنا ہے،آپ ﷺ فرمارہے تھے: بنی اسرائیل میں کفل نامی ایک شخص تھا جو کسی گناہ کے کرنے سے پرہیز نہیں کرتاتھا،چنانچہ اس کے پاس ایک عورت آئی،اس نے اسے ساٹھ دینار اس لیے دیے کہ وہ اس سے بدکاری کرے گا،لیکن جب وہ اس کے آگے بیٹھا جیساکہ مرد اپنی بیوی کے آگے بیٹھتا ہے تووہ کانپ اٹھی اور رونے لگی،اس شخص نے پوچھا: تم کیوں روتی ہو کیا میں نے تمہارے ساتھ زبردستی کی ہے؟ وہ بولی: نہیں،لیکن آج میں وہ کام کررہی ہوں جومیں نے کبھی نہیں کیا اور اس کام کے کرنے پر مجھے سخت ضرورت نے مجبور کیا ہے،چنانچہ اس نے کہا: تم ایسا غلط کام کرنے جارہی ہے جسے تم نے کبھی نہیں کیا،اس لیے تم جاؤ،وہ سب دینار بھی تمہارے لیے ہیں،پھر اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! اب اس کے بعد میں کبھی بھی اللہ کی نافرمانی نہیں کروں گا،پھر اسی رات میں اس کا انتقا ل ہوگیا،چنانچہ صبح کو اس کے دروازے پر لکھا ہواتھا بے شک اللہ تعالیٰ نے کفل کو بخش دیا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-اسے شیبان اور دیگر لوگوں نے اعمش سے اسی طرح مرفوعا ً روایت کیا ہے،اوربعض لوگوں نے اسے اعمش سے غیر مرفوع روایت کیاہے،ابوبکر بن عیاش نے اس حدیث کو اعمش سے روایت کیا ہے لیکن اس میں غلطی کی ہے،اورعن عبداللہ بن عبداللہ،عن سعید بن جبیر،عن ابن عمر کہاہے جو کہ غیر محفوظ ہے۔