Jamia al-Tirmidhi Hadith 2497 (سنن الترمذي)
[2497]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حارث بن سوید کہتے ہیں کہ ہم سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے دوحدیثیں بیان کیں،ایک اپنی طرف سے اور دوسری نبی اکرم ﷺ کی طرف سے (یعنی ایک موقوف اور دوسری مرفوع) عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: مومن اپنے گناہ کو ایسادیکھتا ہے گویاوہ پہاڑ کی جڑ میں ہے۔ڈرتاہے کہ اس پر وہ گر نہ پڑے ۱؎،اور فاجر اپنے گناہ کو ایک مکھی کے مانند دیکھتاہے جو اس کی ناک پر بیٹھی ہوئی ہے،اس نے ہاتھ سے اشارہ کیا اور وہ اڑگئی ۲؎۔