Jamia al-Tirmidhi Hadith 2498 (سنن الترمذي)
[2498]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
و قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَلَّہُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ أَحَدِكُمْ مِنْ رَجُلٍ بِأَرْضِ فَلَاةٍ دَوِيَّةٍ مَہْلَكَةٍ مَعَہُ رَاحِلَتُہُ عَلَيْہَا زَادُہُ وَطَعَامُہُ وَشَرَابُہُ وَمَا يُصْلِحُہُ فَأَضَلَّہَا فَخَرَجَ فِي طَلَبِہَا حَتَّی إِذَا أَدْرَكَہُ الْمَوْتُ قَالَ أَرْجِعُ إِلَی مَكَانِي الَّذِي أَضْلَلْتُہَا فِيہِ فَأَمُوتُ فِيہِ فَرَجَعَ إِلَی مَكَانِہِ فَغَلَبَتْہُ عَيْنُہُ فَاسْتَيْقَظَ فَإِذَا رَاحِلَتُہُ عِنْدَ رَأْسِہِ عَلَيْہَا طَعَامُہُ وَشَرَابُہُ وَمَا يُصْلِحُہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَالنُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یقینااللہ تم میں سے ایک شخص کی توبہ پر اس شخص سے کہیں زیادہ خوش ہوتاہے جو کسی بے آب وگیاہ چٹیل میدان میں ہے اور اس کے ساتھ اس کی اونٹنی ہے جس پر اس کا توشہ،کھانا پانی اور دیگر ضرورتوں کی چیز رکھی ہوئی ہے،پھر اس کی اونٹنی کھوجاتی ہے اور وہ اسے ڈھونڈنے کے لیے نکل پڑتاہے،یہاں تک کہ جب وہ ہلاکت کے قریب پہنچ جاتاہے تو وہ سوچتا ہے: میں اسی جگہ لوٹ جاؤں جہاں سے میری اونٹنی کھوگئی تھی،اور وہیں مرجاؤں چنانچہ وہ لوٹ کر اسی جگہ پہنچتا ہے،اور اس پر نیند طاری ہوجاتی ہے،پھر جب بیدار ہوتاہے تو کیادیکھتاہے کہ اس کی اونٹنی اس کے سرکے پاس موجود ہے اس پر اس کا کھاناپانی اورحاجت کی چیز بھی موجود ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ،نعمان بن بشیر اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم نے نبی اکرم ﷺ سے حدیثیں روایت کی ہیں۔