Jamia al-Tirmidhi Hadith 2500 (سنن الترمذي)
[2500]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَہُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَأَنَسٍ وَأَبِي شُرَيْحٍ الْعَدَوِيِّ الْكَعْبِيِّ الْخُزَاعِيِّ وَاسْمُہُ خُوَيْلِدُ بْنُ عَمْرٍو
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جوشخص اللہ اوریوم آخرت پرایمان رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے مہمان کی عزت کرے،اور جو اللہ اور یوم آخرت پرایمان رکھتا ہوتو اسے چاہیے کہ وہ بھلی بات کہے یا خاموش رہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث صحیح ہے،۲-اس باب میں عائشہ،انس رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔