Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2505 (سنن الترمذي)

[2505] إسنادہ ضعیف

محمد بن الحسن الھمداني: ضعیف (تقریب: 5820)

والسند منقطع

انوار الصحیفہ ص 260

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ الْہَمْدَانِيُّ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ عَيَّرَ أَخَاہُ بِذَنْبٍ لَمْ يَمُتْ حَتَّی يَعْمَلَہُ قَالَ أَحْمَدُ مِنْ ذَنْبٍ قَدْ تَابَ مِنْہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَلَيْسَ إِسْنَادُہُ بِمُتَّصِلٍ وَخَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَرُوِيَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ أَنَّہُ أَدْرَكَ سَبْعِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَمَاتَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَخَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ رَوَی عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ مُعَاذٍ عَنْ مُعَاذٍ غَيْرَ حَدِيثٍ

معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے اپنے کسی دینی بھائی کو کسی گناہ پرعار دلایا تو اس کی موت نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس سے وہ گناہ صادر ہوجائے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-اس کی سندمتصل نہیں ہے،اور خالد بن معدان کی ملاقات معاذ بن جبل سے ثابت نہیں ہے،خالد بن معدان سے مروی ہے کہ انہوں نے ستر صحابہ سے ملاقات کی ہے،اور معاذ بن جبل کی وفات عمر بن خطاب کی خلافت میں ہوئی،اور خالد بن معدان نے معاذ کے کئی شاگردوں کے واسطہ سے معاذ سے کئی حدیثیں روایت کی ہے،۳-احمد بن منیع نے کہا: اس سے وہ گناہ مراد ہے جس سے وہ شخص توبہ کرچکا ہو۔