Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2508 (سنن الترمذي)

[2508]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (5041)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَی مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَخْرَمِيُّ ہُوَ مِنْ وَلَدِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْأَخْنَسِيِّ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِيَّاكُمْ وَسُوءَ ذَاتِ الْبَيْنِ فَإِنَّہَا الْحَالِقَةُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَمَعْنَی قَوْلِہِ وَسُوءَ ذَاتِ الْبَيْنِ إِنَّمَا يَعْنِي الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ وَقَوْلُہُ الْحَالِقَةُ يَقُولُ إِنَّہَا تَحْلِقُ الدِّينَ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: آپسی پھوٹ اوربغض و عداوت کی برائی سے اجتناب کرو کیوں کہ یہ (دین کو) مونڈ نے والی ہے ۱؎،آپسی پھوٹ کی برائی سے مراد آپس کی عداوت اور بغض وحسد ہے اور الحالقۃ مونڈنے والی سے مراد دین کو مونڈنے والی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے صحیح غریب ہے۔