Jamia al-Tirmidhi Hadith 2512 (سنن الترمذي)
[2512] إسنادہ ضعیف
المثنی: ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ الْمُثَنَّی بْنِ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ خَصْلَتَانِ مَنْ كَانَتَا فِيہِ كَتَبَہُ اللہُ شَاكِرًا صَابِرًا وَمَنْ لَمْ تَكُونَا فِيہِ لَمْ يَكْتُبْہُ اللہُ شَاكِرًا وَلَا صَابِرًا مَنْ نَظَرَ فِي دِينِہِ إِلَی مَنْ ہُوَ فَوْقَہُ فَاقْتَدَی بِہِ وَمَنْ نَظَرَ فِي دُنْيَاہُ إِلَی مَنْ ہُوَ دُونَہُ فَحَمِدَ اللہَ عَلَی مَا فَضَّلَہُ بِہِ عَلَيْہِ كَتَبَہُ اللہُ شَاكِرًا صَابِرًا وَمَنْ نَظَرَ فِي دِينِہِ إِلَی مَنْ ہُوَ دُونَہُ وَنَظَرَ فِي دُنْيَاہُ إِلَی مَنْ ہُوَ فَوْقَہُ فَأَسِفَ عَلَی مَا فَاتَہُ مِنْہُ لَمْ يَكْتُبْہُ اللہُ شَاكِرًا وَلَا صَابِرًا أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ حِزَامٍ الرَّجُلُ الصَّالِحُ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَقَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا الْمُثَنَّی بْنُ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَلَمْ يَذْكُرْ سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ فِي حَدِيثِہِ عَنْ أَبِيہِ
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: دوخصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص کے اندر وہ موجود ہوں گی اسے اللہ تعالیٰ صابرو شاکر لکھے گا اور جس کے اندر وہ موجود نہ ہوں گی اسے اللہ تعالیٰ صابر اور شاکر نہیں لکھے گا،پہلی خصلت یہ ہے کہ جس شخص نے دین کے اعتبار سے اپنے سے زیادہ دین پرعمل کرنے والے کودیکھا اور اس کی پیروی کی اور دنیاکے اعتبار سے اپنے سے کم حیثیت والے کو دیکھا پھر اس فضل و احسان کا شکر ادا کیا جو اللہ نے اس پر کیا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے صابر اور شاکر لکھے گا۔اور دوسری خصلت یہ ہے کہ جس نے دین کے اعتبار سے اپنے سے کم اور دنیا کے اعتبار سے اپنے سے زیادہ پرنظر کی پھر جس سے وہ محروم رہ گیا ہے اس پر اس نے افسوس کیا،تو اللہ تعالیٰ اسے صابر اور شاکر نہیں لکھے گا ۱؎۔اس سند سے بھی عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-سوید بن نصر نے اپنی سند میں عن أبیہ کا ذکر نہیں کیاہے۔