Jamia al-Tirmidhi Hadith 2515 (سنن الترمذي)
[2515]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّی يُحِبَّ لِأَخِيہِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِہِ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کوئی شخص مومن کامل نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ وہ انپے بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنی ذات کے لیے پسند کرتاہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔