Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2521 (سنن الترمذي)

[2521]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (31)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُہَنِيِّ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ أَعْطَی لِلَّہِ وَمَنَعَ لِلَّہِ وَأَحَبَّ لِلَّہِ وَأَبْغَضَ لِلَّہِ وَأَنْكَحَ لِلَّہِ فَقَدْ اسْتَكْمَلَ إِيمَانَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ

معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے اللہ کی رضاکے لیے دیا اور اللہ کی رضا کے لیے روکا اور جس نے اللہ کی رضا کے لیے محبت کی،اور اللہ کی رضا کے لیے عداوت ودشمنی کی اور اللہ کی رضا کے لیے نکاح کیا تو یقینا اس کا ایمان مکمل ہوگیا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے۔