Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2522 (سنن الترمذي)

[2522]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی قَالَ: أَخْبَرَنَا شَيْبَانُ،عَنْ فِرَاسٍ،عَنْ عَطِيَّةَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الخُدْرِيِّ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الجَنَّةَ عَلَی صُورَةِ القَمَرِ لَيْلَةَ البَدْرِ،وَالثَّانِيَةُ عَلَی لَوْنِ أَحْسَنِ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ،لِكُلِّ رَجُلٍ مِنْہُمْ زَوْجَتَانِ عَلَی كُلِّ زَوْجَةٍ سَبْعُونَ حُلَّةً يَبْدُو مُخُّ سَاقِہَا مِنْ وَرَائِہَا)). ((ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ))

ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: جنت میں جوپہلا گروہ داخل ہوگا ان کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی صورت ہوں گے اور دوسرے گروہ کے چہرے اس بہتر روشن اور چمکدار ستارے کی طرح ہوں گے جو آسمان میں ہے،ان میں سے ہر شخص کو دو دو بیویاں ملیں گی،ہربیوی کے بدن پرلباس کے ستر جوڑے ہوں گے،پھربھی اس کی پنڈلی کا گودا باہر سے (گوشت کے پیچھے سے) دکھائی دے گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔