Sunan Abi Dawood Hadith 1003 (سنن أبي داود)
[1003]صحیح
صحیح بخاری (482) صحیح مسلم (583)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی الْبَلْخِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ،أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّ أَبَا مَعْبَدٍ-مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ-،أَخْبَرَہُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَہُ،أَنَّ رَفْعَ الصَّوْتِ لِلذِّكْرِ-حِينَ يَنْصَرِفُ النَّاسُ مِنَ الْمَكْتُوبَةِ-كَانَ ذَلِكَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،وَأَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ أَعْلَمُ إِذَا انْصَرَفُوا بِذَلِكَ وَأَسْمَعُہُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں لوگ جب فرض نماز سے فارغ ہوتے تو ذکر کرتے ہوئے اپنی آوازیں بلند کیا کرتے تھے۔ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے ان کا نماز سے فارغ ہونا اسی سے معلوم ہوتا تھا اور میں ان کا ذکر سنتا تھا۔