Sunan Abi Dawood Hadith 1015 (سنن أبي داود)
[1015]إسنادہ صحیح
أخرجہ مسلم (573)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَسَدٍ،أَخْبَرَنَا شَبَابَةُ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ انْصَرَفَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ مِنْ صَلَاةِ،الْمَكْتُوبَةِ فَقَالَ لَہ رَجُلٌ أَقُصِرَتِ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللہِ! أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ: كُلَّ ذَلِكَ لَمْ أَفْعَلْ. فَقَالَ النَّاسُ: قَدْ فَعَلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللہِ! فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ،ثُمَّ انْصَرَفَ وَلَمْ يَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّہْوِ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ،عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَی ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... بِہَذِہِ الْقِصَّةِ. قَالَ: ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ،وَہُوَ جَالِسٌ بَعْدَ التَّسْلِيمِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک فرض نماز میں دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا تو ایک شخص نے آپ ﷺ سے کہا: کیا نماز کم ہو گی ہے؟ اے اللہ کے رسول! یا آپ بھول گے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ان میں سے کچھ بھی نہیں ہوا۔‘‘ تو لوگوں نے کہا: تحقیق آپ نے ایسا کیا ہے۔اے اللہ کے رسول! تب آپ ﷺ نے دو رکعتیں مزید پڑھائیں،پھر آپ پلٹے اور سہو کے دو سجدے نہیں کیے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس روایت کو داود بن حصین نے بواسطہ ابوسفیان مولی ابن ابی احمد،سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے،انہوں نے نبی کریم ﷺ سے یہ قصہ بیان کیا تو کہا: پھر آپ نے دو سجدے کیے جبکہ آپ سلام کے بعد بیٹھے ہوئے تھے۔